• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، سہ ماہی جرمن لینگویج کورس کامیابی کے ساتھ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں سہ ماہی جرمن لینگویج کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔ یہ کورس گوئٹے انسٹیٹیوٹ کراچی اور آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے باہمی تعاون سے ہوا۔ کورس میں جرمن زبان سے ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے طلبہ کو بنیادی زبان کی تعلیم دی گئی۔  ویبینار ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا جس کے تحت چند طلبہ نے پہلی مرتبہ گھر بیٹھے اس کورس میںشرکت کی۔ یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ہفتے کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی میں ایک لیکچر کے دوران کہی۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ گوئٹے انسٹیٹیوٹ کراچی کے لینگویج ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ شمیم مظہر نے اس کورس کی نظامت کی جبکہ لطیف ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر، جامعہ کراچی کے تحت یہ کورس مربوط کیا گیا اور وڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر کا انعقاد ممکن بنایا گیا۔ اس کورس میں کل 56طلبہ رجسٹرڈ ہوئے، 54 نے کلاسز میں جسمانی طور سے شرکت کی جبکہ دو طلبہ نے ویبینار کے ذریعے شرکت کی، آخری امتحان میں 34 طلبہ نے شرکت کی۔ انہوں  نے کہا جرمن لینگویج کورس 29فروری سے شروع ہوکر 6 جون  2016کو مکمل ہوا۔
تازہ ترین