پاکستان کی 85 کمپنیوں میں چین، جرمنی، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ملکوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گزشتہ دسمبر میں 2 ہزار 374 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔
اعلامیہ کے مطابق نئی رجسٹریشنز کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 744 ہوگئی ہے۔
نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 4 ارب 10 کروڑ روپے ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں تشکیل پانے والی 85 کمپنیوں میں بیرون ملک سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔
سرمایہ کاری کا بڑا حصہ چین، جرمنی، افغانستان، برطانیہ، امریکا، ایران اور جنوبی افریقہ سے موصول ہوا۔
ایس ای سی پی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ دسمبر میں 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔