لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کو ان کے برادرِ نسبتی نے قتل کیا ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ میری بہن کے ساتھ مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔
لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر مسعود جیلانی کی لاش چند روز قبل ان کے گھر سے ملی تھی۔
ڈاکٹر مسعود جیلانی میؤ اسپتال کے فزیشن تھے جن کے سینے پر تیز دھار آلے کا گہرا نشان تھا۔