• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دئیے

جیوچھوآن(شِنہوا)چین نے ایک لانگ مارچ 2ڈی مال بردار راکٹ کے ذریعے 3سیٹلائٹس کو خلا میں بھیج دیا ہے۔راکٹ نے گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے(بیجنگ کا وقت)پر چین کے شمال مغربی جیو چھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے اڑان بھری اور یاؤگان ۔ 37، شی یان ۔ 22اے اور شی یان ۔ 22بی سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں بھیجا۔تینوں سیٹلائٹس کو بنیادی طور پر نئی ٹیکنالوجیز جیسے خلائی ماحول کی نگرانی کے اندر مدار کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 461 واں فلائٹ مشن تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید