لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق درجنوں اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔