• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی، بلاول بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد بلاول بھٹو نے سوشل میڈی پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے زبردست اعتماد پر شکرگزار ہوں، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کردی۔

انہوں نے کہا کہ منتخب جیالے نمائندے عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں پیپلزپارٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی میں جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید