2022 میں چین کی معاشی ترقی کی شرح صرف 3 فیصد رہی، آج جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ شرح پچھلے 40 سال کی کم ترین ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2022 کیلئے بیجنگ نے 5.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ 2021 میں چین کا جی ڈی پی 8 فیصد تھا۔
دنیا کی دوسری بڑی معیشت کو 2022 میں تاریخی کمی کا سامنا رہا، عالمی مانگ میں کمی کی وجہ سے دسمبر میں برآمدات کم ہوئیں اور کورونا کی وجہ سے صحت سے متعلق سخت پابندیوں نے معاشی سرگرمیوں پر روک لگائی۔
یہ 1976 کے بعد چین کی سب سے خراب معاشی شرح ترقی ہے، اُس سال ماؤ زے تنگ کی وفات ہوئی تھی اور چین کی معیشت سکڑی تھی۔
عالمی بینک نے پیش بینی کی ہے کہ رواں برس چین کا جی ڈی پی 4.3 فیصد پر آجائے گا لیکن یہ بھی توقعات سے کم ہے۔