سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بیک وقت امریکا اور چین سے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے کوویڈ 19 کے پس منظر میں چین پر ناجائز کاروباری معاملات کا الزام لگایا تھا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ معاملات میں بہتری کیلئے امریکی وزیر خارجہ اگلے ماہ چین کے دورے پر جائیں گے۔