• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی گمشدہ بچی شاہانہ کی دو برس بعد والدین اور بھائی سے ملاقات،ہر آنکھ اشکبار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایدھی سینٹر میں مقیم گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملانے کے حوالے سے پاک رمضان نشریات کے چھٹے روز ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کوایک اور کامیابی حاصل ہوئی اور ۱۲سالہ شاہانہ دو برس بعد اپنے والدین سے ملنے میں کامیاب ہوگئی ۔حالیہ پاک رمضان نشریات کے دوران اُسے ملتان کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے اسکرین پر دیکھ کر پہچان لیا اوراُس کے گھروالوں سے مطلع کیا۔بعدازاں شاہانہ کے گھروالوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ٹیم سے رابطہ کیا اور جیو کی جانب سے ذاتی خراچ پر شاہانہ کے والد طالب حسین ،والدہ حلیمہ اور بھائی رمضان کو ملتان سے بلوایا گیا اور پاک رمضان نشریات کے دوران اُن کی بیٹی شاہانہ کو اُن کے حوالے کیا گیا۔اپنے والدین اوربھائی سے مل کر شاہانہ  زاروقطار رو پڑی ۔اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شاہانہ کوتحائف کے ساتھ والد ین کے حوالے کیا۔
تازہ ترین