• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیروں سے تیر اندازی، آسٹریلوی لڑکی نے ریکارڈ بنالیا

کسی بھی شخص کے لیے ایک بہترین تیر اندز بننا بہت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے تاہم آسٹریلوی خاتون کے لیے یہ بہت مشکل نہیں بلکہ بہت ہی آسان ہے اور وہ اپنے نشانے ہاتھوں سے نہیں بلکہ پیروں سے لگاتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلوی خاتون کی کمال مہارت کے ساتھ ریکارڈ بنانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ شینن جونز (Shannen Jones) نے اپنے پیروں کی مدد سے بہت کی کمال مہارت کے ساتھ تیراندازی کی اور 18.27میٹر کے فاصلے پر بالکل صحیح نشانہ لگایا۔

اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا بتانا ہے کہ شینن جونز نے اپنی مہارت کی ویڈیو گزشتہ سال اگست میں بھیجی تھی جس پر تصدیق کیے جانے کے بعد اب باقاعدہ طور پر ان کے ریکارڈ کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہوں نے یہ ریکارڈ گزشتہ ریکارڈ سے تقریباً 6 میٹر زیادہ فاصلے پر صحیح نشانہ لگا کر بنایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید