لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں دو سال کے طویل عرصہ سے امریکی سفیر تعینات نہیں کیا گیا اور یہ اس وقت تک دنیا کے کسی بھی ملک میں امریکی سفیر نہ ہونے کا طویل ترین عرصہ ہے۔
بھارتی دفتر خارجہ کےایک انتہائی سینیئر آفیسر نے اس حوالے سے نئی دہلی سے فون پر جنگ سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنوری 2021 میں امریکہ کا صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد ایرک گارسیٹی کو بھارت میں سفیر نامزد کیا تھا جب کہ اس وقت بھارت میں امریکہ سفیر کینتھ جسٹر اپنی مدت پوری ہونے پر بھارت سے واپس چلے گئے تھے۔
لیکن دو سال گزرنے کے باوجودایرک گارسیٹی کو ابھی تک سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے نئی دہلی نہیں بھیجا گیا جب کہ امریکی ناظم الامور ہی نئی دہلی میں امریکہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔
بھارتی دفتر خارجہ کے آفیسر نے بتایا کہ بھارت میں مستقل امریکی سفیر نہ ہونے سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کی رفتار خاصی سست رہی ہے۔