• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بیجنگ کے فراہم کیے گئے کورونا ڈیٹا پر رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 70 فیصد بڑھی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 3 سالوں میں پہلی مرتبہ 63 ہزار سے زائد کورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ نیشنل ہیلتھ کمیشن میں بیورو آف میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جیاؤ یاہوی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 تک 59 ہزار 938 افراد ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار 503 اموات براہ راست کورونا وائرس کی وجہ سے اور 54 ہزار 435 اموات کورونا اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید