• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں تبدیلی

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر شرح منافع میں تبدیلی کی گئی ہے، سرٹیفکیٹ میں کم از کم سرمایہ کاری 1 ہزار امریکی ڈالر ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں پاؤنڈ اور یورو میں بھی سرمایہ کاری ہوسکے گی جبکہ پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کی حد کم از کم 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالر میں سرمایہ کاری پر 3 ماہ کی شرح منافع 7 فیصد جبکہ 6 ماہ پر 7 اعشاریہ 20 فیصد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق امریکی ڈالر میں سرمایہ کاری پر منافع کی 3 اور 5 سال کےلیے شرح 8 فیصد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی روپے میں 3 ماہ کی سرمایہ کاری پر 15 فیصد، 6 ماہ پر 15 اعشاریہ 25 فیصد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق روپے میں ایک سال کےلیے 15 اعشاریہ 50، 3 سال کےلیے 14 اور 5 سال پر 13 اعشاریہ 5 فیصد شرح منافع ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں 3 ماہ کےلیے شرح منافع 5 اعشاریہ 5 فیصد، 6 ماہ کےلیے 6، سال کےلیے 7 فیصد،3 اور 5 سال کےلیے 7 اعشاریہ 5 فیصد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق یورو میں 3 ماہ کےلیےسرمایہ کاری پر 4 فیصد، 6 ماہ کےلیے 4 اعشاریہ 50 فیصد،1 سال کےلیے شرح منافع 5 جبکہ 3 اور 5 سال کے لیے 6 اعشاریہ 5 فیصد ہوگی۔

تجارتی خبریں سے مزید