کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کر کٹ کے دو مضبوط حریف پاکستان اور بھارت کا اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکا میں ہوگا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ میچز کے لیے فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ امریکا میں ہی کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولتوں کا جائزہ لیا تھا۔ یو ایس اے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو امریکا میں کراؤڈ کی بہت سپورٹ ہے۔واضح رہےکہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون 2024 میں ہوگا۔ یاد رہے کہ اگست بھارت او رویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی میچ فلوریڈا میں کھیلا گیا تھا، یوایس اے کرکٹ کے صدر کے مطابق میچ کیلئے گراؤنڈ ہاؤس فل تھا۔