• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بینکوں کا ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینک بھی بڑے پیمانے پر نوکریاں ختم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے پیش نظر بینکوں سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بینکوں پر اخراجات میں کمی کےلیے دباؤ ہے، اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے نہیں نکالے گئے تھے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی کے بعد بینکوں کے اعلیٰ افسران پر اخراجات میں کمی لانے کےلیے بہت زیادہ دباؤ ہے۔

بینکوں نے حالیہ مہینوں میں 15 ہزار سے زیادہ ملازمتوں میں کمی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

موڈیز میں عالمی بینکنگ کی شریک سربراہ آنا ارسوو نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا یہ مرحلہ مالیاتی بحران کے مقابلے میں زیادہ شدید نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی فرنچائزز میں بھی کمی ہوتی دیکھ رہے ہیں لیکن اس کا حجم امریکی بینکوں میں چھانٹیوں کے مقابلے میں کم ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید