• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل8، اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر کون ؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف فوڈ اینڈ گروسری ڈلیوری پلیٹ فارم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2023 میں گرینڈ انٹری کا اعلان کردیا۔

فوڈ پانڈا نے دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے آفیشل پارٹنر کے طور پر شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ سیزن کی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ کٹ دونوں برانڈز کے درمیان شراکت کی عکاسی کرے گی۔

اس شراکت داری کے بارے میں فوڈ پانڈا کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے کہا کہ فوڈ پانڈا گزشتہ سیزن میں اپنی شراکت کی کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ دوبارہ شراکت کے لیے پُرجوش ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید