• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار زیارت میں درجہ حرارت منفی 18ڈگری سینٹی گر یڈ تک گر گیا ،صوبے میں آئندہ دو روز تک شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیر کو موسم انتہائی سرد رہا جبکہ صوبے کے ساحلی علاقوں سمیت کیچ، واشک، خاران، پنجگور ،آوران، چاغی اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے حد نگاہ متاثر اور سمندر میں صورتحال نا ہموار رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت منفی 18، کوئٹہ میں منفی 6،قلات میں منفی 7، مستونگ میں منفی 5، ژوب میں منفی 4،دالبندین میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آئندہ دو روز تک خشک اور سرد ہواؤں کے چلنے کا سلسلہ برقرار رہنے سے صوبے میں موسم شدید سرد رہے گا ۔
کوئٹہ سے مزید