• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت 4 تا 6 ڈگری ہونے کا امکان

سندھ کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے جو 26 جنوری تک جاری رہ سکتی ہے۔

کراچی میں سائبرین ہواؤں کے باعث موسم سرد اور خشک ہے جبکہ درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہو رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر کے دوران کراچی کے شمالی علاقوں میں رات میں درجۂ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجۂ حرارت 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے مزید بتایا ہے کہ اس دوران کراچی کے جنوبی علاقےمیں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ کولڈ ویو کراچی میں 2023ء کے موسمِ سرما کی آخری شدید سرد لہر ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کے دوران بالائی سندھ میں کم سے کم درجۂ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی تک جا سکتا ہے جبکہ حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں رات میں درجۂ جرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید