دفع ہوگی رات کتنی دیر میں
صبح کی آمد میں کتنی دیر ہے
کون جانے ہر طرف شام و سحر
کیوں اندھیرا ہے، یہ کیا اندھیر ہے
سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشت گردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔
بڑی تعداد میں نمازی ملبے، ٹوٹی دیواروں اور تباہ شدہ میناروں کے درمیان صفیں باندھے دکھائی دیے۔ یہ مسجد اسرائیلی حملوں کے دوران مکمل طور پر منہدم ہو گئی تھی۔
بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی سے یورپین یونین میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال جرمنی کے شہر کولون میں لگنے والی خوراک کی بڑی نمائش انوگا میں بھارت کے چاول کے تاجروں نے یورپی خریداروں کو پاکستانی تاجروں کے مقابلے میں ڈھائی سو سے لیکر 300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے ہیں۔
مانچسٹر ایئر پورٹ سے گزرنے والے مسافروں کو اس ماہ کے آخر میں سفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ایر لنگس (Aer Lingus) ایئر لائن کے کیبن عملے نے تنخواہوں میں اضافے کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب سے مذمت کی۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چیرمین نہ ہونے کے باوجود اہم ترین عہدے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں عجلت کی جارہی ہے اور ایسے اور جانچ کا عمل تشکیل دیا گیا ہے کہ جس میں بڑی جامعات اور اداروں کے سربراہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بنگلور کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں 21 سالہ طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کو لڑکوں کے باتھ روم میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ میں جلد توسیع کی توقع کرتا ہوں، چاہتا ہوں سعودی عرب اور دیگر ممالک اکارڈ کا حصہ بنیں۔
واشنگٹن میں ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کی گئیں۔
کینیڈین سائنسدانوں نے جسم میں زیادہ چربی کے باعث ہونے والے مٹاپے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے کی جانے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبلا پتلا دکھائی دینے والا شخص بھی دل کے دورے اور فالج کے خطرے کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کسی کو دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
دبئی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط کرلی۔ دبئی سے رپورٹ کے مطابق محنت کش ڈیلیوری بائیکر کو تنگ کرنے پر گاڑی ضبط کی گئی اور مقدمہ درج کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ ابوظبی اطلاعات کے مطابق نمازِ استسقاء نماز جمعہ سے آدھا گھنٹہ قبل ادا کی گئی۔
پشاور کی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکدار کو پیش کر دیا گیا۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ماندہ میں واقع صدیوں پرانی تاریخی مسجد عدینہ کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مندر بنا کر پیش کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔