• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،اورنگی ٹاؤن میں گیس کے دھماکے میں خاتون جاں بحق، 6 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس کے دھماکے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کے شوہر سمیت 5 افراد جھلس گئے۔

واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 منصور نگر میں G/10 روٹ کی بس کے اسٹاپ کے قریب گھر میں پیش آیا۔

گیس لائن پھٹنے سے ایک خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں 20 سالہ نورین علاج کے دوران چل بسی۔

دیگر جھلسنے والوں میں 15 سالہ ثنیہ، 16 سالہ سفیان، 18 سالہ احسن، 25 سالہ ذیشان اور 45 سالہ رمضان شامل ہیں۔


قومی خبریں سے مزید