• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: شدید سردی سے 150 سے زائد افراد جاں بحق

افغانستان میں شدید سرد موسم کے باعث 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔

طالبان حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر میں تقریباً 70 ہزار مویشی بھی شدید سردی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں لاکھوں افراد کو کم ترین انسانی امداد کے ساتھ سخت ترین سردی کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنوری میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔

امریکی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ خواتین ورکرز پر پابندی کے بعد کئی این جی اوز افغانستان میں کام بند کر چکی ہیں۔

امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ این جی اوز کی کارروائیاں معطل ہونے سے انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید