• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کتے سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی، شہری ہلاک

امریکا میں پالتو کتے نے شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس کے مطابق کتا حادثاتی طور پر بندوق پر چڑھا جس سے گولی چل گئی۔

ریاست کینساس میں متاثرہ شخص گاڑی کی اگلی مسافر سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ کتا پچھلی سیٹ پر تھا جہاں بندوق بھی رکھی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق شہری کتے کو لے کر شکار پر جا رہا تھا کہ کتا سیٹ پر رکھی بندوق پہ چڑھ گیا، بندوق چلنے سے گولی شہری کو لگی۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والا 30 سالہ شخص کتے کا مالک تھا یا گاڑی میں کوئی دوسرا شخص بھی موجود تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید