• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

جرمنی میں ٹرین کے اندر چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے میں مقامی ٹرین کیل سے ہیمبرگ کی طرف جارہی تھی جس میں سوار ایک ملزم نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا۔

جرمن فیڈرل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹرین کے اندر دیگر افراد پر بھی حملے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4 مسافروں کو معمولی زخم آئے، حملے میں ملزم کو بھی چوٹیں آئی ہیں، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جرمنی کی وزیر داخلہ نے ٹرین میں حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید