• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے بارے میں برطانوی دستاویزی فلم دکھانے پر دہلی یونیورسٹی کے طلبہ گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم دکھانے پر دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دستاویزی فلم کو بھارتی حکومت نے پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ اس کے شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جہاں اس دستاویزی فلم میں دو دہائی قبل بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ بھارت کی ہر ریاست میں یہ ڈاکیومینٹری دکھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید