بیجنگ(این این آئی ) بھارتی فوج چین سے ملحقہ کئی سرحدی علاقوں میں پسپا ہو گئی،درجنوں چیک پوسٹس خالی کردی گئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چین سے ملحقہ علاقے لداخ کے ایک اعلی پولیس افسر پی ڈی نتیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے علاقے میں 65 میں سے 26 چیک پوسٹس خالی کر دی ہیں۔ انہوں نے اپنی یہ رپورٹ نئی دہلی میں اعلی پولیس افسران کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی تھی، اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے شرکت کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت درہ قراقرم سے چھمور تک 65 چیک پوسٹس ہیں، جن کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی رہی ہے لیکن اب ان 65 میں سے 26 چیک پوسٹوں پر ہماری موجودگی نہیں رہی اس کی وجہ وہاں تعینات بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس)کا گشت نہ کرنا ہے۔