• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نیلامی،مزید 12پلاٹ 10ارب76کروڑ میں فروخت

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کی نیلامی بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔بدھ کو کل 12پلاٹس فروخت ہوئے جن سے 10ارب 76کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔ ان میں ای لیو ن کی ناردرن سٹرپ کے تین پلاٹ ‘ تین ایگرو پلاٹ ‘پارک اینکلیو کے چار پلاٹس‘ جی ٹین کا اپارٹمنٹس پلاٹ اور آئی ٹین کا انڈسٹریل پلاٹشامل ہیں۔ منگل کے روز 8پلاٹس کی فروخت سے 22ارب 11کروڑ روپے کا ر یونیو حاصل ہواتھا۔ دو دنوں کی نیلامی میں اب تک 20 پلاٹس 32.877ارب کی مالیت میں فروخت کئے گئے۔ پلاٹس کی اوپن آکشن آج 26 جنوری کو بھی جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں جاری رہے گی۔
اسلام آباد سے مزید