• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹیڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ، انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی: زرتاج گل

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب ویمن ونگ زرتاج گل کی زیر صدارت تحریک انصاف جنوبی پنجاب ویمن ونگ کی صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا ، مہمان خصوصی سینیٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی، زرتاج گل،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب تحریک انصاف ویمن ونگ شہلہ احسان،انفارمیشن سیکرٹری سبین گل نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں خواتین کی ممبر سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اورآج بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد ہے جوتحریک انصاف کا حصہ بنناچاہتی ہیں ان خواتین کو ہم ضرور پارٹی کا حصہ بنائیں گئےویمن ونگ عمران خان کا ہر اول دستہ ہےور اس نااہل کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔امپورٹیڈ حکومت اسمبلیوں کے تحلیل ہونے سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔فواد چوہدری اور اس کے بھائی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناسٹی صدر تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جتنے چاہے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے ، عمران خان اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو نہیں روک سکتی،فواد چوہدری کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید