• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ لیجنڈ اور سابق کپتان برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برائن لارا نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق برائن لارا تمام فارمیٹس میں ٹیم کے ساتھ پرفارمنس مینٹور ہوں گے  اور وہ اکیڈمی میں بھی اپنی رائے دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ہوگی۔

برائن لارا زمبابوے میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری کو بلاویو میں شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید