• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف میں ’بہت کچھ‘ کہہ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں وہ صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے پلیئر کو عظیم پلیئر بناتی ہیں۔

رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیکنیکلی ایک بہترین کرکٹر ہیں، وہ اسپن اور فاسٹ بولنگ کو بہترین کھیلتے ہیں اور ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔ 

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں، وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں طویل اننگز کھیلتے اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق بابر اعظم کے رنز بنانے کی رفتار کو بدلنا بھی ان کی زبردست صلاحیت ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے، اکثر بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد ہی عروج حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں مزید بہتری ہوگی، مجھے بابر کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر کافی اچھا لگتا ہے، بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کرلیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کیریئر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید