بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے طالب علم کے سوال کو نصاب سے باہر قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں نریندر مودی سے طالب علم نے اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق سوال پوچھا۔
طالب علم کے سوال پر نریندر مودی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ سوال نصاب سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید جمہوریت میں شفافیت کی طرح ہے، میرا یقین ہے کہ یہ خوشحال جمہویت کے لیے شرط ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے طلبا سے کہا کہ اگر آپ ایماندار اور سچے ہیں تو پھر آپ کو تنقید کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ آپ کی طاقت بنتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے طلبا کی بڑی تعداد سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔