• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: ہالینڈ، سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف قرارداد منظور

ہالینڈ اور سوئیڈن میں قرآن پاک کے نسخوں کی بےحرمتی کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق نسل پرستوں، متعصب افراد اور شدت پسندوں کا یہ کام شیطانی اور نیچ عمل ہے۔

سینیٹ نے یورپی حکومتوں کے سامنے صدائے احتجاج بلند کی اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اسلاموفوبیا پر مبنی فعل اقوام متحدہ کی قرارداد اور سول اور سیاسی حقوق پر عالمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ عمل عالمی کانفرنس برائے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے اسلاموفوبیا کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متن میں مزید کہا گیا کہ یہ گھناؤنا عمل مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔

قومی خبریں سے مزید