• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری ناسور ہے، پی ٹی آئی کارکنان

فوٹو: گریب/جیو نیوز
فوٹو: گریب/جیو نیوز

جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے لیے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ فواد چودھری کا اگلا اسٹیشن کون سا ہوگا۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق نائب صدر ندیم بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صرف تیس چالیس افراد باہر نکلے، فواد چوہدری نے عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک کمیٹی بناکر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔

قومی خبریں سے مزید