• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ سندھی گوٹھ پیراڈائز اسکول کے قریب دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا،اس دوران اسکے ساتھی نے شہریوں پر فائرنگ کی جو اسکے ساتھی کو ہی جا لگی،واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا۔ایس ایچ او امین مغل کے مطابق زخمی ڈاکو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت یاسین ولد متین جبکہ اسکے فرار ہونے والے ساتھی کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید