• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس برس برطانوی معیشت روس سے بھی بدترین رہے گی، آئی ایم ایف

بدحال برطانوی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس برطانوی معیشت تمام ترقی یافتہ ملکوں بشمول روس سے بھی بدترین رہے گی۔ 

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس برطانوی معیشت میں 0.3 فیصد ترقی کے بجائے 0.6 فیصد کمی کا امکان ہے۔ درست حکومتی اقدامات کے سبب آئندہ برس معیشت میں 0.9 فیصد ترقی متوقع ہے۔ 

آئی ایم ایف کے مطابق گیس کی قیمت و شرح سود میں اضافہ برطانوی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ چانسلر جیریمی ہنٹ نے دباؤ کے باوجود بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی کا امکان مسترد کر دیا۔ 

ادھر لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق چانسلر جیریمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہی ٹیکسوں میں کمی کے مترادف ہوگی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے رواں برس مہنگائی کی شرح کو نصف کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید