• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان، سری دیوی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کیوں خوفزدہ تھے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلّو بھائی کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

سری دیوی ایک عمدہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح پر بھی کمال کی مہارت رکھتی تھیں، ان کی موت کی وجہ سے جو خلا بھارتی فلم انڈسٹری میں پیدا ہوا ہے اس کو پُر کرنا ناممکن ہے۔ 

اداکارہ نے اپنے 5 دہائیوں سے زائد کے عرصے پر محیط فلمی کیریئر میں اپنی  اداکاری کی شاندار صلاحیتوں سے فلمی شائقین کے دل جیتے۔

دیگر شوبز شخصیات کی طرح سلمان خان بھی ہندی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں، اُنہوں نے سری دیوی کے ساتھ دو مشہور بالی ووڈ فلموں ’چندرا مکھی‘ اور ’چاند کا ٹکڑا‘ میں کام کیا، مداحوں کی جانب سے اس آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند بھی کیا گیا اور یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب بھی رہیں۔

لیکن سلمان خان ان دو فلموں کے باکس آفس پر کامیاب ہونے کے باوجود بھی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتے تھے۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں خوفزدہ تھا کہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے فلم میں میرا کردار گھٹ جائے گا اسی لیے میں نے دوبارہ سری دیوی کے ساتھ کام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اب فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جوکہ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید