• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سے زیادتی کے الزام میں معطل نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانے پر سے پابندی اٹھا لی گئی

کرکٹر سندیپ لامے چانے—فائل فوٹو
کرکٹر سندیپ لامے چانے—فائل فوٹو

نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لامے چانے سے پابندی اٹھا لی۔

سندیپ لامے چانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا، ریپ کیس کی وجہ سے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان کو معطل کیا تھا۔

ممبر بریندرا بہادر چند کا کہنا ہے کہ معطلی ختم کرنے کا فیصلہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

نیپالی میڈیا کے مطابق سندیپ لامے چانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہو گی۔

نیپالی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا، اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

نیپالی میڈیا نے یہ بھی کہاکہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے معطلی ختم کرنے کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید