• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں افغانستان سے کارروائی ہو رہی ہے تو وفاق ذمے دار ہے: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسف زئی—فائل فوٹو
شوکت یوسف زئی—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما، سابق صوبائی وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں وفاقی وزراء کھل کر کہہ رہے ہیں کہ افغانستان سے کارروائی ہو رہی ہے، افغانستان سے کارروائی ہو رہی ہے تو وفاق ذمے دار ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبر پختون خوا کو 20 سال متاثر کیا، دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام چوریوں، ڈکیتیوں اور امن و امان کے معاملات دیکھنا ہے، دہشت گردی کے معاملات ہمارے ادارے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، پولیس اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں، ان کا مورال ابھی بھی بلند ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 2008ء اور 2013ء میں بھی انتخابات ہوئے، بدقسمتی سے نگراں نہیں پی ڈی ایم کی حکومت بنائی گئی ہے، تمام اختیارات گورنر کے پاس ہیں اور گورنر ڈکٹیشن دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید