• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسامہ خان کو روات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم غیر قانونی طریقے سے سمز ایکٹو کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم سے170سیلیکون انگوٹھے، 24 ایکیویٹڈ سمز، 16 شناختی کارڈ اور 5 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید