• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تعینات نئے اسسٹنٹ کمشنر توجہ کا مرکز کیوں؟

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

کراچی کے علاقے  نارتھ ناظم آباد کے تھانے میں حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار  اپنے فیشن اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

کون کہتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اسٹائلش نہیں ہوسکتا؟ اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنر اور گلوکار بھی ہیں۔

فیشن کے شوقین حاذم بنگوار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے مختلف پریمیئرز اور ریڈ کارپٹ کی تقریبات میں بھی  شرکت کرتے رہتے ہیں۔


برطانوی گلوکارہ جیسی جے، امریکی گلوکار اور ریپرز فیوچر، فہیم راشاد نجم المعروف ٹی پین، جیسن ڈیرولو اور نکی میناج سمیت کئی گلوکاروں کے لئے گانے لکھنے کے بعد 2019 میں اپنا پہلا انگریزی گانا ’حرام‘ ریلیز کیا۔

بعدازاں انہوں نے مزید 4 گانے انگریزی زبان میں اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کئے جبکہ ’تجھ کو بھلایا‘ ان کا پہلا اردو گانا ہے۔

انہوں نے ان تمام گانوں پر مشتمل البم ’پلے ود فائر‘ گزشتہ برس ریلیز کی ہے۔


حاذم بنگوار 3 بین الاقوامی کمپنیوں کے برینڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔


انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکی ریاست نیویارک سے حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکٹنگ اور پھر قانون کی تعلیم (ایل ایل بی) حاصل کی۔

ان کی والدہ فیروز اکبر عراقی آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ ان کے والد علی اکبر بنگوار نے پاکستان پولیس فورس میں بطور ڈی آئی جی خدمات انجام دیں۔

نرم مزاج کے مالک حاذم بنگوار انسانی درد بھی رکھتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے سماجی خدمت کی خاطر ’حازم بنگوار فاونڈیشن‘ کی بنیاد رکھی۔


حاذم بنگوار  سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پی ایم ایس افسر تعنات ہوئے اور اب بطور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

ان کے منفرد اسٹائل کے باعث شہریوں نے انہیں cool کمشنر کا ٹائیٹل دے دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید