بھارتی میڈیا نے رواں سال بھارت کے پاکستان میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال بھارت کے ایشیا کپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ایشیا کپ کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدل نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت سے گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
ایشیا کپ سے متعلق اجلاس کل بحرین میں ہورہا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں شریک کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے ہی پاس رہے گی لیکن وینیو تبدیل ہوجائے گا، رواں سال ایونت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) یا پھر سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی اے سی سی اجلاس کےلیے بحرین میں ہیں، اجلاس پاکستان کی درخواست پر ہی شیڈول کیا گیا ہے۔