راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی راولپنڈی نے شہر اور کینٹ کے مسائل کے حل کیلئے احتجاجی مہم چلانےکا فیصلہ کیا اورپانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان جما عت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سیدعارف شیرازی نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی، سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم اور دیگر عہد یداربھی اس موقع پر مو جود تھے۔ انہوں نےکہاکہ راولپنڈی مسائل سے دوچار ہے۔ نالہ لئی کے کنارے سڑک کا منصوبہ مشرف دور سے زیر التواء ہے ۔راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔سہا لہ ریلوے کراسنگ پل تعطل کا شکار ہے۔ آلودہ پانی کی سپلائی کی وجہ سے راولپنڈی میں ہیپا ٹائیٹس کی بیماری پھیل رہی ہے۔