• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف دنیا سے جا چکے انکا معاملہ اللّٰہ کے سپرد ہے، مریم نواز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دنیا سے جا چکے ان کا معاملہ اللّٰہ کے سپرد ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ منتخب وزیرِ اعظم کے ساتھ جوہوا اس سے قوم نے کیا سیکھا سب کو پتہ ہے،عوام کو پتہ چل گیاڈکٹیٹر شپ سے کیا نقصان ہوا،

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنا، قیمتیں کنٹرول کرنا صوبے کا کام ہے، پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر بھی تحریک انصاف کے پاس رہے، یہ تمام ملبا شہباز شریف پر ڈال کر چلے جاتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی، ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں، یوتھ کے پاس ڈائریکشن نہیں، اسکالرشپ دینی چاہیے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہاکہ پاکستان میں حکومتوں کی طرف سے ہنر سیکھانا چاہیے، نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے اور مالی وسائل دیے جائیں، دنیا آئی ٹی کی طرف چل پڑی اس طرف نوجوانوں کو لانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہو گئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا، خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔

قومی خبریں سے مزید