• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی

سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی سے پاکستان میت روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی ہے۔

 نمائندہ جیو نیوز سبط عارف کے مطابق خصوصی طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 پر روانہ ہوگا۔

اندازہ ہے کہ یہ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر 10 بج کر 15 منٹ پر لینڈ کرے گا۔

پرویز مشرف کے اہل خانہ اور عزیز بھی خصوصی فلائٹ سے کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

قومی خبریں سے مزید