دن بھر کام کرنے کے بعد لوگ عموماً تھک جاتے ہیں اور گھر پہنچنے سے قبل دورانِ سفر ہی اونگھنے لگتے ہیں۔
نیویارک کی زیر زمین ٹرین میں بیٹھا ایک مسافر بھی اس قدر گہری نیند سویا کہ چند سیکنڈ تک اسے معلوم ہی نہ ہوا کہ موٹا تازہ چوہا اس پر اٹکھیلیاں کر رہا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹرو ٹرین میں ایک مسافر محوِ استراحت ہے۔
اسی اثنا میں ایک موٹا چوہا اس کی ٹانگ سے ہوتا ہوا گردن پر جا بیٹھتا ہے۔
مسافر کی آنکھ کھلتی ہے تو چوہا گردن سے بازو اور بازو سے نیچے تک کا سفر کرتا ہے۔
اچھی بات یہ ہوئی کہ چوہے کو دیکھنے کے بعد مسافر نے زیادہ ہڑبونگ نہیں مچائی اور صرف اپنی نشست سے کھڑا ہوگیا۔
یوں میاں چوہے دانت پیستے ہوئے مسافر پر سے اتر گئے۔