• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد بن سلمان کا ترک صدر طیب اردوان سے ہولناک زلزلے پر اظہار افسوس

اپریل 2022: ترک صدر طیب اردوان جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔
اپریل 2022: ترک صدر طیب اردوان جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور برادر عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب ترکیہ کی مدد کرے گا۔

انہوں نے ترکیہ میں زلزلے کے زخمیوں کیلئے فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید