• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو بشکریہ سامعیہ خان / انسٹاگرام اسکرین گریب


قومی کرکٹر شاداب خان کی رسم مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔ 

تاہم اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی ہیں۔ 

شاداب خان کی بارات 9 جبکہ دعوت ولیمہ 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ مہمانوں کی فہرست میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔

اس حوالے سے شاداب خان نے مداحوں کے لیے پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ براہ کرم میری، میری اہلیہ کی اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔

تاہم اب شادی کے موقع کی مناسب سے ہونے والی رسم مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 

مذکورہ ویڈیو ساتھی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید