• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جب بھی کسی کو گلے میں خراش محسوس ہو تو یہ تصّور کیا جاتا ہے کہ یہ وائرل اٹیک ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کی کچھ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

گلے میں خراش یا سوزش وائرس کے علاوہ بیکٹیریا کی وجہ سے بھی ممکن ہے، خاص طور پر بچوں میں اسٹریپ تھروٹ یعنی بیکٹیرئل اٹیک گلے میں خراش کی ایک عام وجہ ہےاور اسٹریپ تھروٹ میں کچھ دوسری علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

ان علامات میں سردی لگنا، بخار، ٹانسلز اور لمف نوڈس کا سوجنا، سر اور جسم میں درد، الٹیاں آنا، اور ریشیز ہونا شامل ہیں۔ 

لہٰذا اگر کسی بھی شخص یا بچے میں ان علامات میں سے کوئی ایک بھی ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیئے۔

ٹانسلز

ٹانسلز (جوکہ گلے کے پچھلے حصّے میں واقع ہوتے ہیں) جراثیم سے متاثر ہوتے ہیں تو اس صورتحال کو ٹانسلائٹس کہتے ہیں۔ 

یہ بہت آسانی سے ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کے ٹانسلز کا کام جراثیم کے جسم میں داخل ہونے سے پہلے ان کی جانچ کرنا ہے۔

جب کسی بھی شخص کو ٹنسلائٹس ہوتے ہیں تو اسے گلے میں خراش کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ساتھا ہی کچھ دوسری علامات بھی محسوس ہوں گی جیسے کہ سردی لگنا، بخار، سر درد، کان میں درد، جبڑوں میں درد، اور کچھ بھی نگلتے وقت درد کا ہونا۔

خشک ہوا

گلے میں خراش کا سامنا درجہ حرارت اور نمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، ایسا تب ہوتا ہے جب ہوا خشک اور گرم ہوتی ہے۔

جب ہوا خشک اور گرم ہوتی ہے تو انسان کا حلق خشک ہوجاتا ہے اور نتیجے میں درد ہوتا ہے۔

ایئرکنڈیشن

ایک اور چیز جو گلے میں سوزش یا خراش کی وجہ ایئرکنڈیشن بھی ہے لیکن اس مسئلے کو بآسانی ایک ہیومیڈیفائر استعمال کرکے یا اے سی کو کچھ دیر کے لیے بند کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔

الرجی

بہت سے لوگ حساس ہوتے ہیں اور اُنہیں الرجی کی شکایت ہوتی ہے یہ بھی گلے کو تکلیف پہنچا سکتی ہے۔

جنہیں الرجی کی وجہ سے گلے کی خراش کا سامنا ہوتا ہے ان میں کچھ ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جیسے کہ بھری ہوئی ناک یا ناک بہنا، جلد یا آنکھوں میں خارش اور چھینکیں آنا۔


صحت سے مزید