• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے اور اہلِ خانہ کیلئے آج ایک مبارک دن ہے، شاداب خان

فوٹو بشکریہ شاداب خان / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ شاداب خان / ٹوئٹر

قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں۔ 

دلہے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ ’آج کا دن میرے اور میرے اہلِ خانہ کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ 

شاداب خان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ آج ان کی بارات ہے۔ 

ساتھ میں شاداب نے یہ بھی لکھا کہ ’امید ہے کہ میں اپنی بہترین اہلیہ کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوجاؤں۔‘ 

علاوہ ازیں شاداب خان نے ان کے اہلِ خانہ کی رازداری کو عزت دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔

اس سلسلے میں یہ بھی بتایا جارہا تھا کہ آل راؤنڈر شاداب خان اسی ماہ اپنی دلہن گھر لے آئیں گے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید