لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی جان کو خطرے کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے لیے جلسوں میں خود شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سیاسی جلسوں میں براہ راست شرکت کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے سے شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی عمران خان سے ملاقات میں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔