بالی ووڈ کی ایک اور خوبصورت جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے شادی کرلی، آجکل ان کی شاہی شادی خوب خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
کیارا ایڈوانی 1992 میں ممبئی میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 2014 میں فلم ’فُگلی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، مگر فلم ایم ایس دھونی ان کے کیریئر کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ لیکن فلم ’کبیر سنگھ‘ نے کیارا کو راتو رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جاتا ہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی لو اسٹوری شیرشاہ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی تھی ، فلم کے ساتھ ہی دونوں کی کیمسٹری آف اسکرین بھی کافی پسند کی گئی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی کی کل جائیداد کی مالیت تین ملین ڈالر تقریبا 23 کروڑ بھارتی روپے ہے ۔ممبئی میں ان کا 15 کروڑ روپے کا عالیشان گھر ہے، ان کے پاس 60 لاکھ روپے کی مرسڈیز بینز ای 220 اور پاس بی ایم ڈبلیو کار بھی ہے۔
سدھارتھ کی بات کریں تو وہ بھی بالی ووڈ کے کروڑ پتی اداکار ہیں، رپورٹس کے مطابق سدھارتھ 80 کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں، ممبئی کے مشہور علاقے باندرہ میں ان کا اپنا بنگلا ہے، وہ لگثری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں۔رپورٹس کے مطابق سدھارتھ کے پاس لینڈ روور رینج روور ووگ، ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بائی اور مرسڈیز میک بیک ایک 500 بھی ہیں۔
سدھارتھ کی ماہانہ آمدن 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، سالانہ 6 کروڑ روپے کما لیتے ہیں، جبکہ کیارا کی ماہانہ آمدن 30 سے 40 لاکھ بتائی جاتی ہے اور وہ سالانہ دو سے تین کروڑ روپے کماتی ہیں۔ ایک فلم کیلئے سدھارت سات سے آٹھ کروڑ جبکہ کیارا پانچ سے 6 کروڑ روپے فیس لیتی ہیں۔